ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / راجندر کمار کے الزامات بالکل بے بنیاد:سی بی آئی

راجندر کمار کے الزامات بالکل بے بنیاد:سی بی آئی

Thu, 05 Jan 2017 20:34:42  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی،5 /جنوری(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)سی بی آئی نے دہلی کے وزیر اعلی اروند کجریوال کے سابق پرنسپل سکریٹری راجندر کمار کے ان الزامات کو آج سرے سے مسترد کر دیا کہ جانچ ایجنسی کے حکام نے انہیں عام آدمی پارٹی (آپ)سربراہ کو پھنسانے کے لئے  دھمکایا تھا۔غور طلب ہے کہ بدعنوانی کے ایک معاملے میں سی بی آئی کمار کے خلاف الزام خط دائر کر چکی ہے۔کمار نے رضاکارانہ ریٹائرمنٹ مانگنے کے لئے دہلی کے چیف سکریٹری کو ایک خط لکھا ہے جس میں انہوں نے سی بی آئی پر الزام بھی لگائے ہیں۔سی بی آئی نے کہا کہ الزامی خط داخل ہونے کے بعد بالکل بے بنیاد الزام لگاناالتواء معاملے کو متاثر کرنے کی کوشش ہے۔سی بی آئی کے ترجمان آر کے گوڑ نے بتایا کہ سی بی آئی میڈیا کے کچھ حصوں میں مسٹر راجندر کمار، آئی اے ایس کے حوالے سے شائع بیان یا خبر کو پوری طرح نکارتی ہے۔گوڑ نے کہا کہ راجندر کمار کے یہ چارج، جو اتفاق سے الزامی خط داخل ہونے کے بعد سامنے آئے ہیں،بالکل بے بنیاد ہیں اور نکارے جاتے ہیں کہ اس معاملے میں گواہوں -ملزمان کو سی بی آئی حکام کی جانب سے دھمکایا گیا تاکہ وہ ایک سیاسی عہدیدار کو پھنسائے۔سی بی آئی کے ترجمان نے کہا کہ اگر مبینہ جسمانی حملے کا کوئی واقعہ ہوا تھا تو ملزمان کے پاس موقع تھا کہ وہ جج کے سامنے پیش کئے جانے کے وقت عدالت کو اس بارے میں بتائیں، لیکن ایسا کوئی الزام نہیں لگایا گیا۔


Share: